راولپنڈی (پاک صحافت) جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ راجہ بشارت سمیت 15 پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس مدعیت میں درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے تھانہ آر اے بازار میں جی ایچ کیو پر حملہ کیا۔ نامزد ملزمان نے گزشتہ روز جی ایچ کیو گیٹ نمبر ایک پر حملہ کیا توڑ پھوڑ کی۔
متن کے مطابق نامزد ملزمان پیٹرول بموں سے لیس تھے اور افواج پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے، ملزمان نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کی قیادت میں جی ایچ کیو بلڈنگ کے شیشے توڑے۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔
Short Link
Copied