راولپنڈی (پاک صحافت) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
واضح رہے کہ عدالت نے راشد حفیظ، منیر، خادم حسین کھوکھر، ذاکر اللہ عظیم اللہ، طاہر صادق، مہر جاوید، چوہدری آصف سمیت 9 ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
Short Link
Copied