رانا ثناءاللہ

جیل میں صبح 7 بجے ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جیل میں صبح 7 بجے ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج صبح ملاقات معمول سے ہٹ کر ہوئی ہے، 7 بجے ملاقات کسی کے کروانے سے ہی ہوسکتی ہے۔ ہوسکتا ہے انھوں نے انتظامیہ کے سامنے ملاقات کی بات رکھی ہو، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر جیل میں ملاقات نہیں ہوسکتی، جیل انتظامیہ سے متعلق ان کا سارا پروپیگنڈا زمین پر ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں سے مل بیٹھ کر معاملات حل کرے، پی ٹی آئی میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کیلئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھے، علی امین گنڈاپور جو کچھ کرتے ہیں کسی کی اجازت سے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپنے معاملات حل کروانے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، اگر یہ سیاسی جماعت ہے تو 9 مئی واقعات پر ان کو معافی مانگنی چاہیے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ تمام معاملات پر بات ہوئی، وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات دوبارہ آئندہ ہفتے ہوگی، پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات اکثر و بیشتر حل ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے ساتھ کچھ معاملات پر پیش رفت کیلئے آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے