جیل بھرو تحریک کا کہنے والا  آج کہہ رہا ہےکہ مجھے جیل سے بچاؤ

ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا کہنے والا  آج کہہ رہا ہےکہ مجھے جیل سے بچاؤ۔

تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کراچی میں رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی الیکشن سے فرار نہیں چاہتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملیر اور ملتان میں بھی عمران خان کو ہرایا، لیاری میں پی ٹی آئی کا ایم پی اے بلدیاتی انتخاب میں ہارا۔

واضح رہے کہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے بلڈ پروف برقعہ ایجاد کیا ہے ، آج سے کچھ دن پہلے جو لیڈر جیل بھرو تحریک کا کہہ رہا تھا آج کارکنوں سے کہہ رہا ہے مجھے جیل سے بچاؤ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے