ملتان (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے سے پہلے 25 مئی اور 26 نومبر یاد کرلینا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک شروع کی تو ان کا علاج میں کروں گا۔ 25 مئی کو ان لوگوں نے اسلام آباد لاک کرنا تھا پھر جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ انہیں یاد ہی ہوگا، ان لوگوں کو 26 نومبر بھی یاد رکھنا چاہیے۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پہلے روز سے ہی دھرنے دینے اور لانگ مارچ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا، عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، انہیں جیل میں تمام سہولیات ملیں گی، بس ایک وہ چیز نہیں ملے گی جس کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کو جیل میں ان ہی بیرکوں میں رکھا جائے گا جس میں انہوں نے اپوزیشن رہنماوں کو رکھا تھا۔