اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما بلال کیانی کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک، رہا کرو تحریک میں بدل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال کیانی نے عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلی گلی اعلان ہو رہا ہے، لیکن جیل بھرنے والے اپنے لیڈر کی طرح غائب ہیں۔ پولیس والے لاہور اور پشاور میں آوازیں لگاتے رہے لیکن ابھی تک جیل بھرنے کوئی نہیں آیا ہے۔
بلال کیانی کا مزید کہنا ہے کہ جیل جانے والوں کی بیماریوں کا علاج ان کے پاس ہے، فکر نہ کریں، اب جیل بھرو تحریک کا اعلان چڑیا گھروں اور گھنٹہ گھروں میں لگائیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 22 فروری بدھ سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
Short Link
Copied