جہاں بھی ظالم اور کرمنل لوگ ہوں گے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ ناصر حسین شاہ

ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں جہاں بھی ظالم اور جرائم پیشہ افراد ہوں گے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ عوام کو ایسے ظالموں اور مجرموں سے نجات دلا کر دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکارپور میں آپریشن شروع ہوچکا ہے، 8 ڈاکو مارے گئے ہیں، مغوی بھی بازیاب ہوئے ہیں۔ پولیس کے حوصلے بلند ہیں، پولیس نے بڑی قربانیاں دی ہیں، پولیس کومکمل سپورٹ دی گئی ہے۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ کچے کے علاقوں میں آپریشن مستقل بنیادوں پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت برے حالات تھے کچے میں بہت سے گروہ تھے سندھ پولیس نے مقابلہ کیا اور ان گروہوں کا خاتمہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے