جہانگیر ترین

جہانگیر ترین کے خلاف گھیرا مزید تنگ، اثاثوں سے متعلق برطانیہ کو خط ارسال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے جہانگیرترین کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر لیا،  حکومتی ذرائع کے مطابق  پاکستان  گورنمنٹ نے برطانیہ سے جہانگیر ترین کے مالی اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔ اس حوالے سے برطانیہ کو ایک خط بھی ارسال کیا جا چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے برطانیہ سے ایک خط کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنما جہانگیرترین کے علاوہ ان خاندان کے دیگر افرادکےاثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کا جہانگیر ترین کے اثاثوں سے متعلق خط پاکستان ہائی کمیشن نے برطانوی حکام کو پہنچا دیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے برطانیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ لندن میں جہانگیر ترین کے 8 ملین پاؤنڈ کے گھر کے علاوہ دیگر اثاثوں کی تفصیلات بھی پاکستانی حکام کو ہنگامی بنیادوں پردرکار ہیں۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین متعدد بار حکومت کو خبردار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ دوستی کو شمنی میں تبدیل نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے