لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین گروپ کے فعال رکن اور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی عون چوہدری نے احتجاجا اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی عون چوہدری نے عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا ہے۔ استعفے کے متن میں انہوں نے لکھا ہے کہ ایوان وزیراعلی میں بلا کر ترین گروپ سے علیحدگی کی ہدایت کی گئی اور علیحدگی کا اعلان نہ کرنے پر مستعفی ہونے کی پیشکش کی گئی جو میں نے قبول کرلی ہے۔
عون چوہدری نے اپنے استعفے میں مزید لکھا ہے کہ 2018ء میں جہانگیر ترین کی کاوشوں کی وجہ سے ہی تحریک انصاف کی حکومت بن سکی، پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا لہٰذا عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں لیکن ترین گروپ کو نہیں چھوڑ سکتا۔
Short Link
Copied