لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین گروپ سے وابستہ پی ٹی آئی کے متعدد ارکان اسمبلی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بعض پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مثبت جواب نہ ملنے پر جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ سے رابطہ کیا ہے ان ارکان میں سے تین ارکان اسمبلی کی نواز شریف سے بات بھی کرائی گئی ہے۔ انتخابات کے نزدیک حالات دیکھ کر باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔
دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے ناراض ارکان میں سے جنوبی پنجاب کے کچھ ارکان نے پیپلزپارٹی سے بھی رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کے ارکان سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ سے رابطے میں ہیں۔
Short Link
Copied