لاہور (پاک صحافت) جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کی اپیل کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سیاست کی جارہی ہے ہمیں انصاف دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما جہانگیر ترین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیڑسٹر علی ظفر نے عمران خان کے کہنے پر بڑی محنت سے تفتیش کے بعد رپورٹ تیار کی تھی لیکن اس کا منظرعام پر نہ آنا افسوسناک ہے۔
جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ علی ظفر نے زبانی رپورٹ دی ہے جو میرے حق میں ہے۔ عمران خان نے انصاف کا وعدہ کیا تھا بہت دن گزر گئے اب انصاف مل جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ علی ظفر نے جو کہا ہے وہ بات منظر عام پرآنی چاہیے، ہمیں کچھ ایسی باتیں معلوم ہیں جو میڈیا کو نہیں بتاسکتے۔
Short Link
Copied