جھوٹ بولنے کے مقابلے ہوتے تو عمران خان کے حصے میں ورلڈ کپ آتا، سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق  نے وزیر اعظم عمران خان کو جھوٹا ترین شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنے کا مقابلے ہوتے تو وزیر اعظم عمران خان کے حصے میں ورلڈ کپ آتا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے قائداعظم کے قائم کردہ اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  موجودہ حکومت نے بھارت کو کشمیر پلیٹ میں رکھ کر دے دیا۔ موجودہ حکومت کے دور میں ادارے دست وگریبان ہیں، پی ٹی آئی ملکی تاریخ کا پہلا سیٹ اپ ہے، جس نے الیکشن کمیشن پر حملے کئے، حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں یہ ملک عوام کا ہے اورآخری فیصلہ بھی وہی کریں گے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے امیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے ارد گرد لوگ خوش،22کروڑ عوام کا پاکستان رو رہا ہے۔حکومت غریبوں پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہی ہے، ساڑھے تین برسوں میں ہر سکینڈل میں پی ٹی آئی کے وزیروں کے نام آئے۔بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ مزید اضافہ کردیا گیا جبکہ 70 برسوں میں 31ہزار ارب اور پی ٹی آئی کے تین برسوں میں 21ہزار ارب قرضہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے