لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نیب کے جھوٹے اور بے بنیاد کیسز اور بلاوجہ گرفتاریوں سے ہماری آواز کبھی دبائی نہیں جائے گی۔ نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتی رہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب کی درخواست پر تحریری جواب جمع کرایا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ نیب کیسز اور گرفتاریاں حکومت کے خلاف احتجاج اور عوامی حقوق کے لئے آواز اٹھانے کی سزا ہے۔ نیب کی آڑ میں سیاسی انتقام لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی پھر طلب کیا۔ عدالت عالیہ نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرے۔ یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ ماہ مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔
Short Link
Copied