جڑواں شہروں میں بدھ کو بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

اسکول

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں تیسرے روز بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش بارے نوٹیفکیشن میں بھی توسیع کردی گئی۔

واضح رہے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے اتوار کو سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سکولز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور والدین سے اپیل کی تھی بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے