فیصل آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ 9 مئی کی طرح کا ایک واقعہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے فیصل آباد میں کرسچین کالونی کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور چرچز کو آگ لگانے پر قانون کے مطابق سخت سزا ہے۔
طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ سطح پر انتظامیہ کی نااہلی اور سستی بھی سامنے آئی ہے، جس کا جتنا نقصان ہوا ہے اس کو اس سے زیادہ رقم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ 9 مئی کی طرح کا ایک واقعہ ہے، ماضی میں ایسے معاملات پر سزائیں ہوئی ہوتی تو آج یہ سانحہ نہ ہوتا۔