اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جو کہتا تھا کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا آج اسے سب نے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شخص جو کہتا تھا کہ میں بہت مقبول ہوں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، آج اسے سب چھوڑ گئے ہیں اور کوئی بات بھی نہیں کرتا۔
رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 10، 10 دنوں کی قید ان لوگوں سے برداشت نہیں ہورہی، سب پی ٹی آئی کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں، یہ ہی فرق ہے سیاسی جماعت، لیڈر اور سیاسی کارکن میں۔
انہوں نے کہا کہ جو دوسروں کو چور اور ڈاکو کہہ کر پکارتا تھا ،آج وہ فرح گوگی کا جواب دے پا رہا ہے اور نہ ہی اپنی اہلیہ کے الزامات کا جواب دے رہا ہے۔
Short Link
Copied