اسلام آباد (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں، جو معاہدے ہوئے ہیں ان پر عملدرآمد کروانا ریاست کا کام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کر دیا گیا۔ میں حیران ہوں کہ پی ٹی آئی والے الیکشن لڑ کیوں رہے ہیں؟۔ آپ صرف اپنے استعفوں کی آکر تصدیق کردیں، شاہ محمود قریشی خود اسمبلی نہیں جاتے۔
سید یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے ریاستوں کے درمیان ہوتے ہیں، جو معاہدے ہوئے ان پر عملدرآمد کرنا ریاست کا کام ہے۔ الیکشن کمیشن آزاد ہے، ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں متفقہ وزیراعظم تھا لیکن مجھے نااہل کر دیا گیا، مجھے 30 سیکنڈ کی سزا دی گئی۔
Short Link
Copied