جو قومیں شہیدوں، غازیوں کو بھول جائیں وہ قومیں زندہ نہیں رہ سکتیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو قومیں شہیدوں، غازیوں کو بھول جائیں وہ قومیں زندہ نہیں رہ سکتیں، 9 مئی کے دن قوم کا سر شرم سے جھکا۔ انہوں  نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے تمام ترقیاتی منصوبے بند کر دیے تھے، پچھلی حکومت کا بند کیا گیا منصوبہ آج پایہ تکمیل تک پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نےسری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، آئی جے پی روڈ کا نام آج کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ رکھا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا معاشی استحکام نہیں آ سکتا، جس ملک میں دن رات سازشیں ہوں گی کون وہاں سرمایہ کاری کرے گا، گزشتہ 5 سال ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کیا گیا، ہم نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایف ایم) کی تمام شرائط منظور کر لی ہیں، امید ہے جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے