محسن نقوی

جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔ محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھائے گا، اس کا بندوست کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26 اگست کو بلوچستان میں ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ نارمل واقعہ نہیں ہے، یہ پوری منصوبہ بندی سے ہوا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، ایک سے زائد تنظیموں نے مل کر دہشت گردی کی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر دفاع بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں بالکل کلیئر پتا ہے کہ اس دہشتگردی کے پیچھے کون ہے، ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ایس سی او کانفرنس کو خراب کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ پاکستان اکتوبر میں او آئی سی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو تکلیف ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان میں نہ ہو، حتی الامکان کوشش کریں گے کہ اسٹیک ہولڈر کو ایک جگہ جمع کریں، کل بھی اس حوالے سے بڑی اچھی میٹنگ رہی ہے، لیکن یہ واضح طور پر بتارہے ہیں کہ جس نے بندوق اٹھائی ہے، اس کا بندوبست کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے