مریم اورنگزیب

جو تماشہ کرنے پارلیمنٹ آئے تھے وہ بنی گالہ جاکر کریں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مستعفی ممبران جو تماشہ کرنے پارلیمنٹ آئے تھے وہ بنی گالہ میں جاکر کریں کیونکہ تماشے کی جگہ وہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا گیٹ پھلانگنا تماشے کے سوا کچھ نہیں ہے، ہم تو تحریک انصاف والوں کو استعفوں کی تصدیق کیلئے بلا رہے ہیں۔ وہ یہاں آکر اپنے استعفوں کی تصدیق کرکے چلے جائیں ان کا یہاں اور کوئی کام نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ میڈیا کو 4 سال تک پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا، استعفوں کیلئے نہ آنے والی خواتین نے آج پارلیمنٹ پر دھاوا بولا، جو تماشہ کرنے یہاں آئے تھے بنی گالہ جا کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے نعروں اور باتوں سے اب عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے کیپٹیو پاورپلانٹس کو گیس کی فراہمی منقطع کرنے کی ہدایت میں نرمی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت توانائی کے ذرائع نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے