کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جو اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا وہ پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کیلئے آگ بگولہ کیوں ہے؟۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جو اسرائیل برسوں سے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم پر آج تک جس اسرائیل نے انسانی حقوق کا کوئی بیان نہیں دیا، وہ 9 مئی کو پاکستان میں تباہی پھیرنے والی پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کے لیے آگ بگولہ کیوں ہوگیا؟ یہ پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے لیکن وزیراعظم وہ بنے گا جسے زیادہ ووٹ ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنے تاکہ پورے ملک کو پنک بس کا تحفہ دیں۔
Short Link
Copied