لطیف کھوسہ

جوڈیشل کمیشن کو ایک آزاد ادارہ ہونا چاہیے، لطیف کھوسہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سپریم کورٹ بار کی صدارت کے امیدوار سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی چیف جسٹس کے پاس نہیں ہونی چاہیے بلکہ جوڈیشل کمیشن کو ایک آزاد ادارہ ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  و سپریم کورٹ بار کی صدارت کے امیدوار سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ججز کی کارکردگی 128 ممالک میں 124 ویں نمبر  پر  ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم 100 سال پرانے قانون کے تحت چل رہے ہیں جو سامراج نے غلام بنانے کے لیے بنایا تھا۔

واضح رہے کہ لطیف کھوسہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے عہدیدار ججز کی غلامی کرتے ہیں لیکن رزق ججز کے ہاتھوں میں نہیں ہے، اللہ کی رسی کو تھام کر رکھیں، عزت کریں لیکن خوشامد نا کریں۔ رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جب ہم خوشامد کرتے ہیں تو ان کا دماغ آسمان پر چلا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے