جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں، ملک محمد احمد خان

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی عزت پر حرف نہیں آنا چاہیے، لوگوں کو کریمنل ایکٹ پر پکڑا جانا چاہیے، لوگوں کو پکڑا گیا وجوہات کوئی بھی ہوں، جن کا کام سیاست کرنا ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب تک پارلیمنٹ اپنی بنیاد کو مضبوط نہیں کرے گی مسائل ہوں گے، آپ آپس میں تاویلیں تلاش کر رہے ہیں، کمزور جمہوریت آمریت سے کہیں درجہ بہتر ہوتی ہے، وہ مناظر بھی دیکھے جب ڈپٹی اسپیکر پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب پرویز الہیٰ اسپیکر تھے ہمارے ممبران کو معطل کیا گیا، ایک دور میں پندرہ پندرہ دن تک ن لیگ کے ارکان کو معطل بھی کیا گیا، اگر کسی کو فارغ کرنا ہے تو پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہوتا ہے، جب تک پارلیمنٹ اپنی بنیاد کو مضبوط نہیں کرے گی مسائل ہوں گے۔ ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ احسن اقدام کریں گے، احسن نتائج نکلیں گے، جمہوریت میں بات چیت کرتے ہیں، سیاسی خول میں آپ کے اختلافات اچھی بات ہے، پارلیمنٹ کے باہر عوامی مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور وزیرِ اعلیٰ کا شکریہ، صوبے کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں، کمزور جمہوریت آمریت سے کہیں درجہ بہتر ہوتی ہے۔ ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم پر اچھی بات کی، بات تو ایوان میں کریں، کیا عدالت میں 58 ٹو بی پر بات نہیں کی جا سکتی، موجودہ سپریم کورٹ تو بہت پاور فل ہے کہ انہوں نے فل کورٹس ججز کو ایک جگہ بٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے