اسلام آباد (پاک صحافت) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جنگ افغانستان کے لیے مفید ہے نہ پاکستان کے لیے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لڑائی کا خطرہ ہے یا نہیں؟ مزید سوچ بچار ضروری ہے، جامع حکمت عملی ناگزیر تمام جماعتوں کو آن بورڈ کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں ایک ہفتہ گزارا، بات چیت کے نتائج بھی آئے، نوازشریف سنیئر سیاست دان ہیں، ان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کی جنرل کونسل کا اجلاس اپریل میں ہوگا، اجلاس میں مستقبل کی پالیسی کی منظوری لیں گے۔
Short Link
Copied