جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں پیر سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کے نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیو کیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد وام سے کوٹکئی تک روڈ بند رہے گا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی، مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Short Link
Copied