جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکا، جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت متعدد افراد زخمی

دھماکہ

جنوبی وزیرستان (پاک صحافت) لوئر جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکا ہو گیا جس کے باعث متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کےدوران مسجد میں ہوا، دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ٹیموں کی جانب سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈی پی او آصف بہادر نے کہا ہے کہ دھماکہ لوئر وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر ہوا ہے، مسجد کے محراب کے پاس ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا تھا، دھماکہ نماز سے تھوڑی دیر پہلے ہوا ہے، دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مولانا عبداللہ ندیم سمیت اب تک چار افراد زخمی لائے گئے ہیں، دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے