طوفانی بارش

جنوبی سندھ کے علاقوں میں طوفان متوقع، الرٹ جاری

(پاک صحافت) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورت حال کا خدشہ ہے جبکہ جنوبی سندھ کے علاقوں میں طوفان اور بارش متوقع ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق بحیر ہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون بارشوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہو گا، بارشیں 27 جولائی تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

جنوبی سندھ، سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی، حیدرآباد، عمر کوٹ میں بارش متوقع ہے جبکہ میرپور خاص، نواب شاہ، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر، بدین، ٹھٹہ، سجاول، اسلام کوٹ اور مضافاتی علاقوں میں آج رات آندھی، طوفان اور بارش متوقع ہے۔ جنوبی پنجاب میں روہی، رحیم یار خان، بالائی اور وسطی پنجاب، پوٹھوہار ریجن میں بارش کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، بھمبر، میرپور اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے نتیجے میں مختلف شہری علاقوں میں سیلابی صورتِ حال اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے