اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جنرل فیض کے کیس میں ججز کیخلاف ثبوت ہوئے تو حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بہت سے معاملات میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہاتھ رہا ہے، باجوہ صاحب کی مرضی کے بغیر جنرل فیض بڑے بڑے اقدامات نہیں کرسکتے تھے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کے پیغامات ملتے تھے کہ انہیں قمر جاوید باجوہ حکم دیتے تھے، تحقیقات میں اگر ججز کے خلاف ثبوت سامنے آئے تو پھر حکومت بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔
Short Link
Copied