جنرل عاصم منیر سرحدوں کیساتھ معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں، گورنر سندھ

(پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر ملک کی سرحدوں کے ساتھ ملکی معیشت کی حفاظت بھی کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچ گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور عسکری قیادت نے اس کامیابی کے لیے انتھک محنت کی، میرا اکاؤنٹ نہیں ہے میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہوں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ قطر اور روس کے سفیر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اسٹاک اور ان کی ٹیم کا شکریہ، معاشی مشکل میں بہت اچھی خبر ملی ہے۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ جن پاکستانیوں کا پیسہ باہر ہے وہ اپنا پیسہ ملک میں لائیں، پاکستانی سرمایہ کاری کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے