خواجہ آصف

جنرل (ر) باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانے کی دھمکی دی تھی۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ باجوہ نے مارشل لاء کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ بھی کی تھی۔

 پروگرام کے میزبان نے پوچھا کہ کیا مارشل لاء کی دھمکی پر جنرل باجوہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے۔ اس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرا حافظہ ٹھیک ہے، ہو سکتا ہے کچھ وقت پہلے کی بات یاد نہ ہو، ماضی کی باتیں یاد ہیں، ملک احمد کسی اور صورتحال اور میں کسی اور صورتحال کی بات کر رہا ہوں، میرے اور ملک احمد کے بیانیہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل باجوہ نگراں دور میں 6 ماہ سے ایک سال کی ایکسٹینشن کا کہہ رہے تھے، جنرل باجوہ بانی پی ٹی آئی کو لے کر آئے 4 سال تک شو چلایا، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا بہت قریبی تعلق ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نواز شریف اور خاندان کے خلاف کارروائی کی، بانی پی ٹی آئی کو اس وقت جوڈیشل کمیشن کا خیال کیوں نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی کو اب بار بار کیوں جوڈیشل کمیشن کا خیال آرہا ہے، جنرل فیض کے معاملے پر حکومت چاہے تو جوڈیشل کمیشن بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے