’جنرل باجوہ دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، پہلی غلط اور دوسری توسیع کو جرم قرار دیتے تھے‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور (پاک صحافت) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کسی صورت دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، وہ پہلی توسیع کو غلط اور دوسری کو جرم قرار دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنا چاہتی تھی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا تفصیلی انٹرویو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں ہفتے کی شب 10 بجے نشر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے