پشاور (پاک صحافت) رہنما اے این پی امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ جنات کی مدد سے ایک پارٹی اقتدار میں آئی تھی جو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل کا حل وزیراعظم بننا نہیں، بےامنی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بجلی چوری کا الزام لگانے والے حساب کتاب کرلیں، پھر ہمیں چور کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی میں بجلی 4 روپے یونٹ بن رہی ہے اور وہی بجلی 40 روپے میں ہمیں واپس ملتی ہے۔ امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی 40 روپے میں دینے والے اصلی چور ہیں۔
واضح رہے کہ اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی نے مزید کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک ملک میں دو مختلف پیمانے ہوں۔ رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ پختونوں کی سرزمین پر مزید جنگ برداشت نہیں کریں گے۔
Short Link
Copied