اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ اور ایوان کے وقار کو محفوظ رکھنے کے لئے حکومت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین سال میں ایوان کے تقدس کو بار بار پامال کیا گیا ہے۔ ایوان کی عزت و وقار کی حفاظت کی ذمہ داری سب سے پہلے اسپیکر کی ہے۔
رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ایوان کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے کے لئے رولز فالو کرتی تو آج ایوان اور کرسی کی عزت میں اضافہ ہوتا لیکن گزشتہ تین سال میں ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤس میں ہنگامہ ہوتا ہے، کتابیں چلتی ہیں تو عوام کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ خدارا اس ایوان کو رولز کے مطابق چلائیں۔
Short Link
Copied