اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے یہ بات پوری ہو گئی، مولانا صاحب اب ان سے چن چن کر بدلے لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو لوگ مولانا صاحب کے بارے میں کہتے تھے وہ ان کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، اب یہ لوگ مولانا صاحب کی مس کال کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم سادہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہم نے پاس کرائی یہ بھی کرالیں گے، ہم نے کبھی جی ایچ کیو پر حملے نہیں کئے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے کہا کہ ڈیم فنڈ والا جج کہاں گیا، آلو کے ریٹ یہ طے کریں انصاف کون دے گا۔ گورنر راج میں آئین کی شق موجود ہے لیکن کیا گورنر راج مسئلے کا حل ہے، گورنر راج آخری حربہ ہے۔
Short Link
Copied