جمعیت علمائے اسلام کا عام انتخابات میں 50 سے زائد خواتین کو ٹکٹ دینے کا اعلان

راشد محمود سومرو

لاڑکانہ (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے عام انتخابات میں 50 سے زائد خواتین کو ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما راشد سومرو نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام حلقوں سے صوبائی اور قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کیے ہیں۔ جے یو آئی ف کی 50 سے زائد خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لیں گی۔

راشد سومرو کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جماعت کے دروازے ہر سیاسی جماعت کیلئے کھلے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں راشد محمود سومرو نے پارٹی ہدایت پر لاڑکانہ سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے