جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

جماعت اسلامی

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے دھرنے میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق غائبانہ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پڑھائی۔ فلسطینی سفارتخانے کا وفد بھی نماز جنازہ میں شریک ہوا۔

ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں بھی اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے