جماعت اسلامی کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی احتجاج

اسلام آباد (پاک صحافت) جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اضافہ قیمت کو واپس لیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے کئے گئے احتجاجی مظاہرے میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، مظاہرین نے جنرل بس اسٹینڈ سے ٹرسٹ پلازہ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔ مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کی شدید لہر آئے گی، قوم کا جینا مشکل ہوگیا ہے واحد راستہ حکومت سے نجات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے