طلال چوہدری

جماعت اسلامی نے اتنے ووٹ نہیں لیے جتنی گرفتاریاں بتارہے ہیں۔ طلال چوہدری

اسلام آباد (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اتنے ووٹ نہیں لیے جتنی گرفتاریاں بتارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ احتجاج کی اجازت قانون اور ضابطوں کے مطابق ہوتی ہے، احتجاج اور انتشار میں فرق ہونا چاہیے، جو قانون میں دیے گئے طریقہ کار کو پورا کرے گا وہ سو بار احتجاج کرے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ میں اسلام آباد سے نکلا ہوں چند ٹولیاں احتجاج کے لیے نکلی ہیں، ایک دو جگہوں پر بیس، تیس نوجوان کھڑے ہیں، کوئی لمبا چوڑا احتجاج نظر نہیں آیا، اگر لوگوں کے کاروبار اور کاموں میں رکاوٹ ہوگی تو پھر حکومت کس چیز کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کے ہوتے ہوئے پی ٹی آئی کے کسی ایڈونچر کا دور دور تک چانس نہیں، خوش فہمیاں ہوتی ہیں اپوزیشن کے 5 سال آسانی سے نہیں گزرتے، اس اسمبلی کے ہوتے ہوئے حکومت کی کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی چانس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے