لیاقت بلوچ

جماعت اسلامی سے مذاکرات کا دوسرا دور، حکومت نے اہم یقین دہانی کروا دی

راولپنڈی (پاک صحافت) جماعت اسلامی سے مذاکرات کے دوسرا دور میں حکومت نے اہم یقین دہانی کروا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا کہا لیکن ہم نے واضح کیا ہے کہ دھرنا جاری رہے گا، ملک کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، یہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں چل سکتا۔ بجلی پیٹرول کی قیمت کم کریں، یہ واضح اور دو ٹوک بات ہے، مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں سنجیدگی نظر نہ آتی تو آج ہی مذاکرات ختم کر دیتے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے کا فرانزک آڈٹ کیا جائے، دھرنے کے لئے قوم کی تائید حاصل ہے، حکومت نے مذاکرات کے لئے کہا ہم نے پیشکش قبول کی، پہلے راونڈ میں مطالبات اور چارٹر کو فریم کیا، آج ٹیکنیکل نمائندگی موجود تھی، حکومت کے پاس مطالبات کو رد کرنے کی گنجائش نہیں تھی، حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی نے ہمارے نکات سے اتفاق کیا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کرنے اور اصل لاگت وصول کرنے کی بات کی ہے، نجی سرکاری تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسسز کا اضافی بوجھ مسلط کر دیا گیا، حکومت کو اس سے کچھ وصول نہیں ہو رہا یہ اضافہ واپس کیا جائے، انتظامی اخراجات کو کم کیا جائے، ملک میں ایک لاوہ پھٹنے کو تیار بیٹھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے