جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے

راولپنڈی (پاک صحافت) مہنگائی کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جاری جماعت اسلامی کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔ جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے۔

جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ، امیر العظیم، سید فراست شاہ اور نصر اللّٰہ رندھاوا پر مشتمل 4 رکنی مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی۔ مذاکراتی ٹیم میں نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر العظیم شامل ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی میں انجینئر امیر مقام، عطا تارڑ، طارق فضل چوہدری اور تاجر رہنما کاشف چوہدری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی حکومتی وفد کے ہمراہ ہوں گے۔ جماعت اسلامی اپنے 10 مطالبات حکومتی وفد کے سامنے رکھے گی۔ دوسری جانب واسا کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے پینے کے پانی کا ٹینکر پہنچا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے