جماعتِ اسلامی اپنے ٹاؤن ناظمین کا احتساب کرے، ترجمان سندھ حکومت

کراچی (پاک صحافت) ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کی قیادت اپنے ٹاؤن ناظمین کی غیر تسلی بخش کارکردگی پر ان کا احتساب کرے۔ یہ بات ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی نظام مکمل فعال اور بااختیار ہے، پنجاب میں بلدیاتی کونسلز فعال نہیں، خیبر پختون خوا میں بے اختیار بلدیاتی نمائندے ہیں۔ واضح رہے کہ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیان بازی شروع ہو گئی ہے، یہ دونوں جماعتیں وکٹ کے دونوں طرف کھیلتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد متعدد ادارے صوبے کے پاس آئے ہیں، سندھ حکومت کے اختیارات میں اضافہ ہوا مگر اس نے شہر کو کچھ نہ دیا۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبضہ میئر کسی معاملے پر بھی بات کرنے کے لیے تیار نہیں، یہ مئیر جعلی طریقے سے بنا ہے، بعد میں یہی پارٹیاں فارم 47 کی پارٹیاں بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے