اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جلدی الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیڈر نے پرویز الہی کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے کبھی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے کے پی کے کو تباہ کردیا ہے، وہاں کے چیف ایگزیکٹیو آج اپنے گھر نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جو صوبہ دہشت گردی کا نشانہ بن رہا ہے اس کی کتنی پولیس بنی گالہ اور لاہور میں لگی ہوئی ہے؟۔ جس ٹیم کا کپتان اتنا نااہل ہو وہ ٹیم کیا کام کرسکے گی۔