جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار رہنا ہوگا، آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے گھناؤنے خطرے سے خبردار رہنا ہوگا، یہ پروپیگنڈا عوام اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو کمزور کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یومِ آزادی کے موقع پر آرمی ویٹرنز کے اعزاز میں استقبالیہ دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب میں ریٹائرڈ فوجی افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ویٹرنز کی خدمات کو دلی خراجِ تحسین پیش کیا، ویٹرنز کی لگن اور قوم کی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار کو سراہا۔

سربراہ پاک فوج نے چیلنجز کے مقابلے میں اتحاد اور لچک کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے استقبالیے سے خطاب میں کہا کہ ویٹرنز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ویٹرنز سمیت قوم کی غیر متزلزل حمایت جعلی خبروں جیسی تمام فضول کوششوں کو ناکام بنائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ویٹرنز نے پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ویٹرنز نے اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق یہ تقریب پاک فوج اور اس کے ویٹرنز کے درمیان اٹوٹ بندھن کا ثبوت ہے، پاک فوج اور اس کے ویٹرنز ملک کی خوش حالی اور سلامتی کے لیے اپنے عزم میں متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے