جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج۔ پولیس

کوئٹہ (پاک صحافت) بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا، مقدمہ سی ٹی ڈی حکام کی مدعیت میں تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہ ہوئی، ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، جس میں مسافروں کی کثیر تعداد کے ساتھ ریلوے ملازمین بھی ٹرین میں سوار تھے۔

دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دہشتگردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے یرغمالی مسافروں کو آزاد کروایا۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے