مریم اورنگزیب

جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی اسے گھر جانا چاہئے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس وزیراعظم سے حکومت نہیں چلتی اسے گھر جانا چاہئے۔ تاکہ اس کی اور ملک کی عزت بچ جائے۔ نااہلی اور نالائقی کے ذریعے ملک تباہ کرنے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت لاہور کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلوں نے تمام قومی اداروں کو برباد کیا ہوا ہے۔ جبکہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید آزمائش و امتحان میں ڈال رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو جھوٹے خواب دکھانے والے اب کس منہ سے عوام کے سامنے پیش ہورہے ہیں۔ احتساب عدالت کے باہر پولیس نے مریم اورنگزیب کو روکا تو انہوں نے کہا کہ مجھے عدالت کے باہر روکا گیا عدالت میں آنے نہیں دے رہے تھے،جبکہ کوئی قانون عوامی مقام پر آنے سے نہیں روک سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے