جس مقصد کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا آج بھی وہ خواب تشنہ تعبیر ہے، فضل الرحمان

فضل الرحمان

ایبٹ آباد  (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس مقصد کے لئے ملک حاصل کیا گیا آج بھی وہ خواب تشنہ تعبیر ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار نے ایسی تبدیلی برپا کی کہ 6 فیصد کی ترقی خواب بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کاکہنا تھا کہ آج کی نسل ملک کی معیشت کا انجام دیکھ رہی ہے، بھوک و پیاس کے علاوہ آج عام آدمی کو کچھ نہیں مل رہا۔ جہاں قومیں آگے بڑھتی ہیں وہاں ہم پسپائی اختیار کر رہے ہیں، اوپر کی طرف جانے کے بجائے ہم نیچے کی جانب لڑھک رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اکابرین نے پارلیمانی سیاست کے ذریعے آئین بنایا، آج ان کامیابیوں کو ناکامیوں میں تبدیل کرنے کی پلاننگ ہورہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سالانہ پیداوار کا تخمینہ صفر سے نیچے چلا گیا ہے، یہ کیوں نہیں بتاتے کہ زر مبادلہ بڑھنے کا پیسہ قرض کا ہے، ہمیں ان کے ایجنڈے کو ناکام بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے