اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جس دن ارکان اسمبلی کو فون کالز آنا بند ہوجائیں گی اسی دن تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اور حکومت کا مکمل خاتمہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست حکومت کے ساتھ ہے، جب تک ریاست حکومت کے ساتھ ہے ہم بھی ان کےساتھ ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت ٹیلی فون کالز پر کھڑی ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے ٹوئٹ کرنے پر ن لیگ کے ورکر کو گرفتار کرلیا، اب ملک میں ٹوئٹ کرنا بھی جرم بن گیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب بتائیں سیاستدانوں سے کتنی ریکوری کی ہے۔ 548 ارب روپے میں سے کتنے پیسے سیاستدانوں سے آئے ہیں؟
Short Link
Copied