جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ بھی کورونا وائرس کا شکار

جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد (پاک صحافت) جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ دونوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد دونوں اپنے گھر میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں۔ جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکی اہلیہ نے این آئی ایچ سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

یاد رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ بعض شہروں اور علاقوں میں انتہائی سنگین صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھنا ہے۔ ماسک کا باقاعدہ استعمال اور سماجی فاصلہ آپ کو کورونا میں مبتلا ہونے سے روک سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے