جسٹس فائز کا حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا امکان

جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 18 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس ایند پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہےکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔ تاہم امکان ہے نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے