کراچی (پاک صحافت) جسٹس عرفان سعادت نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ خیال رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر جسٹس عقیل عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے حلف لیا۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کی مدت 2 اکتوبر کو مکمل ہو گئی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے عہدے پر تقرری جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد ہو گی۔
واضح رہے کہ جسٹس عرفان سعادت خان جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقرری تک عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔
Short Link
Copied